ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم کو تین نام ارسال اعلان آج متوقع


اسلام آباد:وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری میں تین نام تجویز کرکے سمری وزیراعظم آفس کو بھجواد ی ہے ۔وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری میں تین نام تجویز کر دیے۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے تین ناموں کی سمری وزیراعظم ہاس کو موصول ہوگئی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک اور لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کا نام شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان آج جمعرات کو متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سمری پر آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پہلا نام کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم، دوسرا نام چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹننٹ جنرل ثاقب محمود جبکہ تیسرا نام کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا ہے۔