
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سمری کی ابتدائی منظوری دے دی۔کالعدم تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے معاہدے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کی بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلی نے تحریک لبیک سے کالعدم ختم کروانے کے لییکابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کاحکم دیا۔محکمہ سروسز کابینہ ونگ نے تمام وزرا کو منظوری کے لیے سمری بھجوادی۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے۔



