مقدماتطلاق، خلع، نان نفقہ، جہیز، حق مہر اور بچوں کی حوالگی سے متعلق ہیں
یکم جنوری سے 30 ستمبر تک 1,246 خواتین کو طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں
ضلع بھر میں اس وقت بھی 16 ہزار 941 خاندانی مقدمات زیرِ التوا ہیں،عدالتی ریکارڈ
راولپنڈی(رپورٹ:محمدرضوان ملک)راولپنڈی کی فیملی عدالتوں میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران طلاق، خلع، نان نفقہ، جہیز، حق مہر اور بچوں کی حوالگی سے متعلق 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہوئے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک 1,246 خواتین کو طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں، جبکہ ماؤں سے دور کیے گئے 220 بچوں کو بازیاب کرا کے ان کے حوالے کیا گیا۔ عدالتوں نے بچوں کے عبوری نان نفقے سے متعلق 11 ہزار 247 احکامات بھی جاری کیے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چیٹ ایپس کے استعمال، خصوصاً رات گئے تک طویل گفتگو اور پیغامات کو متعدد خاندانی تنازعات سے جوڑا گیا ہے۔ رواں سال 103 مسیحی خواتین نے بھی طلاق، نان نفقہ اور بچوں کی حوالگی سے متعلق مقدمات دائر کیے، جبکہ ضلع بھر میں اس وقت 16 ہزار 941 خاندانی مقدمات زیرِ التوا ہیں


