پی آر او کی پوسٹ پر بااثر افسر کسی کو تعینات ہی نہیں ہونے دیتا متعدد گاڑیاں بھی اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمیٹی (آئیسکو)میں افسران کی کمی کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ایک سال سے ادارہ بغیر سربراہ کے کام کر رہا ہے کہ جبکہ پبلک ریلشنز آفیسر کی پوسٹ بھی چھ سال سے خالی پڑ ہوئی ہے ۔ ٹینککل شعبے کے ایک افسرراجہ عاصم نذیر کو چار چار عہدے دیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پی آر او اس وقت آئی نائن میں کسٹمر سروس کا بھی انچارج ہے اور اسکے علاوہ سی ای او کا پروٹوکول آفیسر اور ایس ڈی اوز کے رابطوں کیلئے نامزد ہے جبکہ اخبارات کے اشتہارات اور انہیں خبر دینے کے کی بھی ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی آر او کا باقاعدہ افسر یہی افسر تعینات نہیں ہونے دے رہا ہے اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متعدد گاڑیاں بھی اس افسر کے زیر استعمال ہیں ۔ اس حوالے سے میڈیا والوں کو معلومات کیلئے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ موصوف دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں ۔



