برمنگھم :تحریک کشمیریورپ کے صد رمحمد غالب،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاہے کہ 57سلامی ممالک کے کشمیررابطہ گروپ نے سیز فائر لائن کا دورہ کیاجو خوش آئند ہے،آزاد کشمیرکے دورے کے بعد یہ وفد مقبوضہ کشمیربھی جائے اور وہاں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کا خود مشاہدہ کرے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیںجنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں میں ملوث ہے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم سازش کررہاہے جو عالمی قوانین کے مغائر ہے،ہندوستان کی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی فہرست طویل ہے ۔ انسانی حقوق کی ساری عالمی تنظیموںنے اپنی اپنی روپورٹس میں ہندوستان پر فرد جرم عائد کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں میں ملوچ ہے مگر کوئی نوٹس لینے کے لیے تیار نہیںہے ،اوآئی سی کا کشمیررابطہ گروپ پور امشاہد ہ کرکے پورٹ تیار کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںقرارداد منظور کرواکر مداخلت کروائے،کشمیری اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں اور یہ حق اقوام متحدہ نے ان کو دیا ہواہے،کشمیری اپنی حق کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں۔
Related Posts

سیف کراس کنٹری چیمپیئن شپ 24 نومبر کو جناح پارک اسلام آباد میں ہوگی
- Rizwan Malik
- November 4, 2024
- 0
چیمپیئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت سات ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سیف کراس کنٹری چیمپیئن شپ 2024: چوبیس نومبر کو جناح […]

پرنسپل آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو ثوبیہ عامر کی زیر قیادت سیکشن وائز کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ کا مشترکہ پالیسی ساز مشاورتی اجلاس
- Rizwan Malik
- August 1, 2022
- 0
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پرنسپل آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو ثوبیہ عامر کی زیر قیادت سیکشن وائز کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ کا مشترکہ […]

بھیگی ہوئی سیاہ کشمش کے کرشماتی فوائد
- Rizwan Malik
- June 19, 2022
- 0
اسلام آباد:ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں جو کچھ کھاتے ہیں اس کا ہماری صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتا ہے، سیاہ کشمش […]
