
اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت کو درپیش چیلنجز کے باعث وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو ملک سے باہر جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی وزارتوں میں رہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے وزراسے کہا کہ اگلے تین چارماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں۔ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔


