پی این سی اے میں یتیم بچوں کے لیے پتلی تماشہ


بچوں کو تفریح کے ساتھ ان کے سماجی مسائل اورحقوق پر آگاہی دی گئی

اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کووڈ – 19 کی وجہ سے منقطع بچوں کے پسندیدہ پتلی تماشہ کو دوبارہ پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کرنے کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے پی این سی اے ا ور سکورس اسلامک فرانس کے باہمی اشتراک سے یتیم بچوں کے لیے پپٹ شو پیش کیا گیا – جس میں بچوں کو مختلف خاکوں، کہانیوں اور تفریح کے ساتھ ان کے حقوق و تعلیم اور معاشرے میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے معیوب واقعات اور جنسی ہراسگی اور دیگر معاملات پر آگاہی دی گئی – پی این سی اے کا پتلی گھر کہانیوں کے ذریعے تعلیم، صحت، ماحولیات اوربھائی چارے کی اہمیت اور فوائد اور دیگر معاشی اور معاشرتی مسائل پر سے آگاہی فراہم کرتا ہے – آج کے شو میں فاصلہ رکھنے ، ماسک پہننے پر خصوصی توجہ دلائی گئی – بچوں کے ساتھ آئے والدین نے پتلی تماشہ کو بچوں کے لیے ایک مثبت تفریح قرار دیتے ہو ئے کہا کہ یہ ان کی تربیت کا موثر ذریعہ ہے جسے جاری رہنا چائیے اور خاص طور پر ہمارے بچوں کے لیے جن کی زندگی میں اب خوشیاں نہ رہی-