اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان یوٹیلیٹی کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیدارو ں کی عدم دلچسپی اور لاپروائی کی وجہ سے گائوں کرپا کے لوگ حکومتی پیکچ سے تاحال مستفید نہ ہوسکے۔ اسلام آباد کے یونین کونسل کرپا کی جواد مارکیٹ میں عرصہ دراز سے یوٹیلٹی سٹور قائم ہے ،جس سے گائوں کرپا کے علاوہ دیگر دیہات،جن میں چنول ،دروالہ ،پیجا ،آڑا شامل ہیںاور وہ بھی اس سے مستفید ہورہے تھے،یوٹیلیٹی سٹور کرپا کے ملازمین نے بتایا کہ ہم نے یوٹیلیٹی سٹور کیلئے بہت سی اشیاء کی ڈیمانڈ کی تھیں ،لیکن ابھی تک صرف دس بوری چینی ملی ہے ۔باقی سٹورخالی پڑا ہوا ہے،سٹور کی صورتحال سے ہم اکثر و بیشتر اعلیٰ حکا م کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ماضی میں یہ سٹور ریکارڈ سیل کرتا رہا ہے،اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹور کو جلد از جلد سامان فراہم کریں۔
Related Posts

51افراد کے قاتل سفید فام دہشت گرد کو سزا دینے کے لئے کاروائی کا آغاز ک
- Rizwan Malik
- August 24, 2020
- 0
رائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں 51 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردینے والے سفید فام نسل پرست دہشت […]

صدر مملکت آصف زرداری کورونا ہوگیا
- Rizwan Malik
- April 2, 2025
- 0
اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل قرنطینہ کر دیا ہے. ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کے مطابق […]
بیوی کے شور سے 10 سالہ بچی کی عزت بچ گیی
- Rizwan Malik
- July 8, 2018
- 0
نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت میں بیوی نے شور کرکے اپنے خاوند کے ہاتھو ں 10سالہ طالبہ کی عزت لٹنے سے بچا لی جبکہ […]
