
اسلام آباد :نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنسز کے زیر انتظام "انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز” پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں سعودی عرب اور پاکستان سے سکالرز نے شرکت کی اور مختلف ڈومین میں ریسرچ آرٹیکل پیش کئے گئے، اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی نیا ٹیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وہاج السراج تھے، جبکہ اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل(ر) محمد جعفر ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر سید نادر علی،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر باسط شہزاد ، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مہمان خصوصی سی ای او وہاج السراج نے اپنے خطاب میں انوویشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نئے آئیڈیاز اور جدت سے عالمی سطح پر اپنی پہچان منوا سکتے ہیں اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمدجعفر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسکی مستقبل میں اہمیت پر روشنی ڈالی ، آخر میں ریکٹر نمل نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شیلڈ پیش کی.


