ہیلی کاپٹر حادثہ:بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اہلیہ اور گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاک

نئی دہلی:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اہلیہ اور دیگر 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے 14 افراد سوار تھے جن میں مسز مدھو لیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ ، نائیک گرسیوک سنگھ، نائیک جتندر کمار، لانس نائیک ویوک کمار اور دیگرشامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔
بھارتی ایئر فورس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ بپن راوت کا فوجی ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا،حادثے میں بپن راوت اور اہلیہ مدھو لاکاراوت اور عملے کے 11افراد چل بسے،13افراد کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔