ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے احساس پروگرام کے لئے 603 ملین ڈالر کی منظوری

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے احساس پروگرام کیلیئے603 ملین ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے۔ احساس دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ یہ
پروگرام احساس کی تخفیف غربت و سماجی تحفظ سٹریٹجی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی فنڈنگ کے ذریعے تعلیم و صحت سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگراموں کو ترویج ملے گی، ڈاکٹر ثانیہ نے کہاکہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے مشروط کیش ٹرانسفرز کے ذریعے پسماندہ طبقات کی تعلیم اور صحت کی رسائی بہتر ہوگی۔