42 کنٹونمنٹ بورڈز سے8000 نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 16 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد:ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز سے8000 نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 16 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے ۔ ان مظاہروں کے دوران کینٹ ایریا کی تمام سڑکیں بلاک ہوں گی سکولز سربراہان اساتذہ بچوں اور والدین کے ہمراہ سکول کے قریب والی سڑک کو بلاک کریں گے 30 لاکھ طلبا وطالبات کا مستقبل محفوظ بنانے اور 15 لاکھ اساتذہ ودیگر ملازمین کے روزگار کو بچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وزیراعظم چیف جسٹس آرمی چیف تعلیم کش اقدامات کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک آبرار حسین سیکرٹری جنرل اشرف ہراج پنجاب کے صدر الیاس کیانی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک ابرار حسین نے کہا کہ کینٹ بورڈ حکام کے اقدامات سے تعلیمی حلقے اور والدین سخت تشویش میں مبتلا ہیں جبری بیدخلی کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے ہر صورت تعلیم اور تعلیمی اداروں کا دفاع کیا جائے گا مرکزی سیکرٹری جنرل اشرف ہراج نے کہا کہ آپیسکا نے نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے سپریم کورٹ میں بھی نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے انشا اللہ عدلیہ سے ریلیف ملے گا صوبہ پنجاب کے صدر الیاس کیانی نے کہا کہ پاکستان تعلیمی ترقی کے حوالہ سے دنیا کے پسماندہ ترین ممالک کی صف میں شامل ہے 3 کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے آوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لائے ۔حکمرانوں کی بے حسی نے تعلیم کو تباہی کی راہ پر ڈال دیا تعلیمی ترقی اور انصاف کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے دونوں شعبوں کو تباہی دہانے پر پہنچا دیا ہے حکومت نے پالیسی ترک نہ کی تو شعبہ تعلیم کو بچانے کے لیے دما دم مست قلندر ہو گا۔