اسلام آباد کوہا کمیونٹی پاکستان کے صدر شیر افضل خان نے بتایا کہ کہ نیشنل لائبریری آف پاکستان کے اشتراک سے کوہا انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد 13 تا 18 دسمبر کو نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ کوہا کانفرنس میں ماہرین کوہا،ریسرچ سکالرز، آ ئی سپیشلسٹ، ایجوکیشنسٹ اور لائبریری پروفیشنلز پاکستان سے اور بیرون ممالک سے بہت بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں بیرون ممالک انڈیا،بنگلہ دیش، سری لنکا،ترکی،مالدیب، امریکہ،برطانیہ،چائنہ،نیوزی،لینڈ،سے وفود خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا میں لائبریرین شپ میں جدید ٹیکنالوجی کی طرز پر ہونے والی تبدیلیوں کوپاکستان میں روشناسی کروانا اور لائبریریوں کے قارئین کو فوری اور آسان خدمات مہیا کرنا ہے۔ کانفرنس میں لائبریری سافٹ ویئر کوہا اور لائبریری آٹومیشن کے موضوع پر ریسرچ پیپرز پڑھے جائیں گے۔کانفرس کی افتتاحی تقریب 9.00 شروع ہوگی۔ کانفرنس کے مارکیٹنگ و کمیونیکیشن کے کنوینئر شیرافضل ملک نے بتایا کہ اس کانفرنس کے انعقاد میں گورنمنٹ آف پاکستان نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس کانفرنس میں نیشنل اسمبلی کے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر، وزرا مملکت اور مشیران وزیر اعظم پاکستان شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور ہوں گے۔
Related Posts
شیر کی موت
- Rizwan Malik
- June 20, 2019
- 0
اُسے اقتدار تو مل گیا لیکن اختیار نہ ملا۔ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والا یہ لیڈر اختیار حاصل کرنا چاہتا تھا تاکہ […]

وزیرِ داخلہ رانا ثنا کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- Rizwan Malik
- October 9, 2022
- 0
پنجاب انٹی کرپشن کی ٹیم گرفتاری کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ، رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسارکی حدود میں نہیں رہتے،اسلام آباد پولیس نے […]

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
- Rizwan Malik
- November 26, 2019
- 0
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالتِ […]
