ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں بلکہ ان کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے،رحمان ملک

اسلام آباد.سابق وزیرِداخلہ و چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک کاشہدائے آرمی پبلک سکول کوخراج عقیدت اور شہید بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی، آرمی پبلک سکول کا واقعہ ایک المناک قومی سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ہمیں ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ظلم کی یاددلاتا رہے گا،سانحہ آرمی پبلک سکول سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر پوری عمل درآمد کرنا چاہئے، ملک سے مکمل طور پر انتہاپسندی اور دھشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کہی ہوئی بات اور وعدے پر یقین نہیں کرنا چاہئے،ٹی ٹی پی ہمیشہ بات چیت کرنے کے بہانے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو مضبوط کرتے ہیں،ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں بلکہ ان کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان طالبان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کو پاکستان کے حوالے کریں، یہ افغان طالبان کا احسان ہوگا اگر وہ ٹی ٹی پی کے دھشتگردپاکستان کے حوالے کر دیں۔رحمان ملک نے کہا کہ آئیں ملکر دعا کریں کہ پاکستان میں آرمی پبلک سکول جیسے درد ناک قومی سانحہ کبھی رونما نہ ہو۔