
اسلام آباد :وفاقی وزیر شبلی فراز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کردی، وفاقی وزیر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔وفاقی وزیر پر حملہ درہ آدم خیل کے مقام پر کیا گیا، وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور جا رہے ہے تھے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے وہ محفوظ ہیں گارڈ زخمی ہوا، فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شبلی فراز پر حملے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں شبلی فراز محفوظ رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔



