بھارت :مردہ عین جلائے جانے کے وقت زندہ ہوگیا

مریض نے لاش جلانے سے چند لمحے قبل آنکھیں کھول دیں، غفلت برتنے پر ہسپتال عملہ کے خلاف مقدمہ درج


بھارتی گجرات: بھارت میں کینسر کے مرض میں مبتلا شخص دم توڑنے کے بعد شمشان گھاٹ میں عین اس وقت جی اٹھا جب لاش کو جلانے کیے لیے ماچس جلائی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک عجیب و غریبب واقعہ پیش آیا ہے۔ مردہ شخص شمشان گھاٹ میں آتم سنسار سے چند لمحے پہلے جی اٹھا۔
کینسر میں مبتلا ایک ضعیف العمر شخص کو اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ مریض کی حالت بگڑنے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا تاہم اہل خانہ اینٹی لیٹر کے اخراجات نہیں اٹھا پا رہے تھے۔اہل خانہ نے اپنے مریض کو اسپتال سے لے جانے کی ضد کی۔ مریض کو جیسے ہی وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا سانسیں بند ہوگئیں جس پر اہل خانہ مردہ سمجھ کر شمشاھ گھاٹ لے گئے۔شمشان گھاٹ میں مردے نے آنکھیں کھول دیں۔ فوی طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا اور پی آر سی کی گئی جس سے مریض مکمل طور پر جی اٹھا۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے اسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔