زبان کسی بھی قوم کی پہچان آن بان اور شان ہوتی ہے، جاوید انتظار

اسلام آباد:زبان قوم کی پہچان آن بان شان ہوتی ہے.نفاز اردو کا قیام از حد ضروری ہے. اردو کے نفاز کے لئے آئین پاکستان اور قائد اعظم کے فرمان پر عمل کیا جائے.سرکاری اور دفتری زبان اردو کی جائے.یہ بات چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے پروفیسرز کے ایک وفد سے ملاقات میں کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی زبان کی غلامی کی زنجیروں کو توڑنا ہو گا.انگریزی کو عالمی حیثیت کی زبان کے طور پر سیکھنے کی حد تک اپنانے میں کوئی حرج نہیں.ہماری ترقی کا راز اپنے اصل کی طرف لوٹنے میں ہے.قیام نفاز اردو کے لئے سنجیدہ منظم حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کر رہے ہیں.قیام نفاز اردو کو عام آدمی کا مطالبہ بنانے کے رائے عامہ منظم کریں گے۔