
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین دنیا کے سامنے ایک عظیم سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیجنگ اولمپک اور پیرا اولمپک سرمائی مقابلے صرف ایک ماہ میں شروع ہونے والے ہیں،چینی صدر نے کہا کہ دنیا کی نظریں چین کی جانب لگی ہوئی ہیں اور ان کا ملک اس کے لیے تیار ہے۔صدر شی نے مزید کہا کہ سرمائی کھیلوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اولمپک تحریک میں معاون ہوگی۔


