
سلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی انٹرنیشنل ٹینس سٹار اوشنا سہیل نے تاریخ رقم کر دی وہ لگاتار تین نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ جیت کر ہیٹرک کرنے والی پہلی پاکستانی ٹینس سٹار بن گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اوشنا سہیل نے سب سے پہلے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ جیتی اس کے بعد پاکستان ٹینس کمپلیکس منعقد ہونے والی سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ جیتنے سمیت پاکستان ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہونے والا بیگم کلثوم سیف اللہ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ بھی جیت لیا ان تینوں ٹورنامنٹس کے فائنل میں اوشنا سہیل نے سابق نیشنل چیمپین سارا محبوب کو شکست دے کر نیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اوشنا سہیل نے اس کارکردگی کو والدین کی دعاں کا ثمر قرار دیا واضح رہے کہ یکے بعد دیگرے تینوں ٹورنامنٹس میں کامیابی سے اپنی فزیکل فٹنس سے سب کو حیران کر دیا۔



