
حیدرآباد،:تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما را نے بی جے پی کو ‘بکواس جملہ پارٹی’ قرار دیا اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر را کے خلاف ان کے حالیہ تبصروں کے لیے زعفرانی پارٹی کے سربراہ جے پی نڈا پر سخت تنقید کی۔کے ٹی آر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کچھ ریگولیٹری ایجنسیوں کا استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین پر حملہ کرتی ہے۔


