
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران مری گلیات، ناران، چترال میں برفباری جبکہ باجوڑ، وزیرستان، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور مردان میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، گلگت بلتستان اور وادی نیلم میں بھی برفباری جبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، کوہلو، بارکھان میں بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق دیر، ملاکنڈ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اس وجہ سے سیاحوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔



