پاکستان میڈیکل کمیشن کے قواعد سندھ حکومت نے نظرانداز کر دیئے پی ایم سی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب لی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سندھ کی محکمہ صحت نے سندھ بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ کی حد پچاس فیصد مقرر کر دی ہے جس کا مقصد ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔دوسری جانب پی ایم سی نے میرٹ ساٹھ ستر سے فیصد کر رکھی ہے اس حوالے سے پی ایم سی نے سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ تمام پرائیویٹ اور سرکاری میڈیکل کالجز کو خطوط لکھ دیئے ہیں اور وارننگ دی ہے کہ ان کالجز کے طلبہ کی رجسٹریش نہیں کی جائے گی ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور سندھ کی ایڈمشن کمیٹی یا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو پی ایم سی کی دفعہ اٹھارہ ذیلی شق کے تحت برا ہ راست طلبہ و طالبات کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔