اسلام آباد سے ضروری سامان تاحال مری نہ پہنچایا جا سکا مستقل ترجمان نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو حقاق جاننے میں دشواری کا سامنا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )آئیسکو کی جانب سے مری اوراسکے ملحقہ علاقوں میں بجلی بحال ہو سکی پچھلے ہفتے آنے والے طوفان میں جہاں گاڑیوں میں لوگ کی اموات ہوئی ہیں وہاں آئیسکو کے خستہ حال پول گرنے سے بھی مالی و جانی نقصان ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئیسکو ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بروقت سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے تاحال مری میں مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے متعدد علاقوں میں مرمت کے نام پر بجلی پورا پورا دن بند رہتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے برفباری کا دوسرا مرحلہ آج بدھ سے شروع ہونے والا ہے آئیسکو تاحال پچھلے نقصان کوپورا نہیں کر پایا ہے۔ دوسری جانب آئیسکو ہیڈ کوارٹر میں افسران کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مری میں وافر سامان نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے تاحال سپلائی نہ کی جا سکی ۔ دوسری جانب ادارہ کا مستقل ترجمان نہ ہونے کی وجہ سے بروقت معلومات کی حصول میڈیا کیلئے مشکل ہوگیا ہے ۔ آئیسکو میں ایک ٹیکنکل افسر کو پبلک ریلیشنزآفیسر کا اضافی چارج دیا ہوا ہے جو کام کی زیادتی کی وجہ سے اپنے منصب سے انصاف نہیں کر پا رہے ہیں۔

