ثانیہ مرزاء کی بہن انعم کی شوہر کے ساتھ تصاویر وائرل

حیدرآباد:بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شریک حیات ثانیہ مرزاء کی بہن انعم مرزاء کی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزاء کی بہن کی شادی گزشتہ سال نومبر میں حیدر آباد میں ہوئی تھی۔ ثانیہ کے بہنوئی یعنی ان کی بہن انم کے شوہر بزنس مین ہیں۔. شادی میں شرکت کرنے ثانیہ کے کرکٹر شوہر شعیب ملک بھی ہندوستان گئے تھے . اس شادی کے کئی پروگرامس کے فوٹوز سامنے آئی ہیں جس میں ثانیہ اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ پروگرام میں نظر آئی۔
اس پروگرام میں بالی ووڈ کے ستارے بھی نظر آئے جن میں سلمان اور پرینیتی چوپڑہ اور دیگر اہم شخصیات تھے۔ سلمان اور پرینیتی چوپڑہ نے ثانیہ کے ساتھ رقص بھی کیا۔