سابق صدر ایاز اکبر یوسف زئی نے ان کا نام تجویز کیا جس کی سب نے تائید کر دی
عارف خان سیکرٹری ، سہیل راجہ فنانس سیکرٹری ، آصف نوید سنئیر نائب صدر، فہیم اختر ، حافظ عبید نائب صدور منتخب
کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کا عزم ،سابق صدر کی خدمات پر ان سے اظہار تشکر کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد :راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے سنئیر صحافی عباس شبیر اتفاق رائے سے رسجا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ عارف خان سیکرٹری ، سہیل راجہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ رسجا کی الیکڑول جنرل باڈی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر سابق صدر ایاز اکبر نے نئے صدر کیلئے عباس شبیر کا نام تجویز کیا جس کی سب نے تائید کر دی ۔اجلاس میں سابق صدر ایاز اکبر کی خدمات کو بھر پورا انداز میں سراہتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کی قرار داد بھی منظور کی گئی ۔ اجلاس میں سابق صدر ایاز اکبر اور چیئرمین عبد المحی شاہ نے عباس شبیر کا نام صدر اور دیگر عہدیداران کے نام تجویز کئے اور متفقہ طور پر ایک سال کیلئے نئی باڈی کا چناو عمل میں لایا گیا جس کے تحت سما ٹی وی سے منسلک سینئر صحافی عباس شبیر صدر، آج ٹی وی کے آصف نوید سنئیر نائب صدر، 92ٹی وی کے فہیم اختر ، این این آئی کے حافظ عبید نائب صدور منتخب ہوے۔ روزنامہ 92کے فیصل منصور، سپورٹس لائف کی سمرا اطہر جوائنٹ سیکرٹری ، خرم شہزاد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی میں فہیم انور خان، افضل جاوید، ناصر عباس نقوی، قاسم نواز عباسی، رضا عابد مصطفی، محمد رضوان ملک، ریحان شیخ، گیبریل ڈی سوزا، فاروق احمد شامل ہیں ۔

الیکٹرول اجلاس سے خطاب کرتے ہوے رسجا کے چیئرمین عبد المحی شاہ نے سابق صدر ایاز اکبر کی خدمات کو سراہتے ہوے کہاکہ نو منتخب صدر رسجا کی فلاح کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے رسجا مستقبل قریب میں بڑی سرگرمیاں منعقد کرواے گی جبکہ کھیلوں کی ترقی کیلئے رسجا اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ نو منتخب صدر عباس شبیر نے کہاکہ کھیلوں سے متعلقہ صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، رسجا کی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھائے گے جبکہ امید ہے تمام ساتھی ملکر ایسوسی ایشن کی ویلفیئر کیلئے کام کرینگے۔ اس موقع پر سابق صدر ایاز اکبر نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوے کہاکہ عباس شبیر سپورٹس کی دنیا میں ایک بڑا نام ہے، سپورٹس جرنلسٹوں کی ویلفیر کیلئے سب ملکر آگے بڑھیں گے۔ رسجا کے الیکٹرول اجلاس میں 40سے زائد ممبران نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ رسجا راولپنڈی اسلام آباد کی واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے جس کا قیام 1986میں عمل میں لایا گیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ، پاکستان ہاکی فیڈریشن، پاکستان جوڈو فیڈریشن سکوائش لیجنڈ جہانگیر خان اور دیگر نے اپنے الگ الگ پیغامات میں راولپنڈی / اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔


