اجلاس میں زیر پوائنٹ پر الیکٹریک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سٹیشن کی تعمیر کا خصوصی طور پرجائزہ لیا گیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ممبرایڈمن ،ممبرانجینئرنگ ،ممبرپلاننگ ،ڈی جی پروکیورمنٹ وکنٹریکٹ اور دیگر افسران کے علاوہ متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں زیر پوائنٹ پر الیکٹریک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سٹیشن کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔مذکورہ زیر تعمیر بس ڈپو دو سائٹس پر مشتمل ھو گا. بس ڈپو پر تقریباً 97 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے.اجلاس کو بریفنگ میںبتایا گیا کہ بس ڈپو کی سائیٹ اے پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے.
اجلاس کو بتایا گیا کہالیکٹریک بسوں کے تمام 21 روٹس کو فنکشنل کر دیا گیا ھے.الیکٹرک بس سروس کو شہریوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رائیڈرشپ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 31 دسمبر 2025 تک رائیڈر شپ میں مسلسل اضافہ ھوتے ھوئے 102,000/-شہریوں نے اس سروس سے استفادہ کیا۔
اجلاس میں مارگلہ ایونیو کو موٹروے ایم ون سے ملانے کے منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کنونشن،ایکسپو اینڈ ایگزیبیشن سنٹرکی تعمیر کے منصوبے بھی کا جائزہ لیا گیا۔اسلام آباد میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ۔سلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔تمام منصوبوں کے ڈیزائن کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے۔ سی ڈی اے کے آرکیٹیکچر اور ڈیزائن کے شعبے کو مضبوط کیا جائے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی جدت و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے.


