ٹھوکرنیاز بیگ سے ہڈیارہ ڈرین تک سڑک کشادگی پر دن رات کم کرنے کا فیصلہ

لاہور:-
نورالعارفین.

ٹھوکرنیازبیگ سے ہڈیارہ ڈرین تک سڑک کشادگی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کا اہتمام۔ صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات اور چیف سیکرٹری زاہد سعید کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ کمیٹی منصوبے کے تمام امورپرعملدرآمد کی ذمہ دارہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ چوبیس گھنٹے کام کرکے دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی مقررہ مدت سے قبل مکمل ہونا چاہئے، پنجاب حکومت نے منصوبوں کی تیزرفتار اورمعیاری تکمیل کے حوالے سے نئے پیمانے مقرر کیے ہیں، میاں شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ٹریفک کے موثر متبادل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسے متبادل ٹریفک انتظامات کیے جائیں جس سے عوام کو کم سے کم دِقت کا سامنا کرنا پڑے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران، ایم این اے افضل کھوکھر، چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔