
اسلام آباد:ماضی کے معروف اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ہے۔ ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا تعلق ایک پیر گھرانے سے ہے جن کی عمر اٹھارہ سال ہے۔اس شادی پر دلہن اور ان کی والد دونوں ہی بہت خوش ہیں دلہن کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ن کے آئیڈیل ہیں اور وہ اس شادی پر بہت خوش ہیں۔
دوسری جانب ، ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت حسین سے کردی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری دل سے دعا ہے کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین ایک ساتھ بہت خوش رہیں۔
میں دعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے مزید کہا کہ جو لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں وہ بھی میری بیٹی اور عامر لیاقت کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعا کریں۔
عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبی انور سے دوسری شادی کی تھی جوکہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔


