تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جھوٹ بولنے میںماضی کی حکومتوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جاوید انتظار

نوبجے خبر نامہ میں وزرا ء عوام کو بتا رہے تھے وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں نو روپے فی لیٹر اضافے کی سمری مسترد کردی،جبکہ رات گیارہ بج کر تیس منٹ پر وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے تین پیسے اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے


اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم ہائوس اور وزرا کے درمیان تضادات پریشان کن ہیں.رات آٹھ اور نو بجے کے خبر نامہ میں وزرا ء عوام کو بتا رہے تھے وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں نو روپے فی لیٹر اضافے کی سمری مسترد کردی.جب لوگ سو گئے رات گیارہ بج کر تیس منٹ پر وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے تین پیسے اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے.عوام کو مہنگائی کے ظلم میں جھونکنے سے پہلے سفید جھوٹ بولنے پر حکومت کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئیے.چئیرمین اسلام آباد آزاد گروپ سابق آزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومتوں کو بھی عوام سے جھوٹ بولنے میں پیچھے چھوڑ دیا.جھوٹ کے پاں نہیں ہوتے.حکومت کے قول و فعل کے دوہرے معیار سے تحریک انصاف کا جنون منہ چھپاتا پھر رہا ہے.انہوں اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت پر آئی ایم ایف حکومت کررہا ہے.ائی ایم ایف کی شرائط پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے ، نج کاری ،روپے کی قدر میں کمی سمیت اسٹیٹ بینک پر کنٹرول پر حکومت مکمل عمل کر رہی ہے.ائی ایم ایف کے سامنے اتنی بے اختیاری کی مثال ماضی میں نہیں ملتی.ثابت ہو گیا حکومت کے پاس عام آدمی کی معاشی بحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں۔