مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سلام آباد پہنچ گئے ہیں

دورہ کے دوران وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے


اسلام آباد:مائیکرو سافٹ کے بانی اور معروف بزنس مین بل گیٹس سلام آباد پہنچ گئے ہیں وہ اپنے دورہ دورہ کے دوران وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔وہ اسلام آباد میں کرونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کریں گے، جب کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بل گیٹس کو پاکستان میں کرونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس مختصر ایک روزہ دورے کے بعد آج شام ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے منظم اور مربوط مہم بھی چلاتے ہیں۔
وہ گاہے بگاہے وزیراعظم عمران خان سے پولیو اور کرونا وائرس کے خلاف کیے گئے اقدامات پر گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں لاک ڈان کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بل گیٹس نے عمران خان کے معاشی ترقی کے کام کو بھی سراہا۔
علاوہ ازیں گزشتہ سال 28 اپریل کو بھی دونوں رہنماں کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کوویڈ 19 اور پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کرونا وائرس اور غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فانڈیشن کے کام کی تعریف کی۔
دونوں شخصیات کے درمیان احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔