سکور جیسے ادارے کا قیام طلبہ اور والدین کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں

اسلام باد :وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں سکور جیسے ادارے کا قیام طلبہ اور والدین کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر ڈاکٹر افضل بابر نے مقامی کالج کے دورے کے دوران کیا ،چئیرمین و ڈائریکٹر اسلام آباد کیریئر کالجز جاوید انتظار اور پروفیسر محمد عامر نے اسپائر کالج کی انتظامیہ سے ملاقات میں باہمی تعلیمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.ڈاکٹر افضل بابر نے کہا کہ بہارہ کہو میں( سکور) انٹری ٹیسٹ کا پروفیشنل ادارہ بن چکا ہے.جس سے کم فیس پر بہارہ کہو اور اسلام آباد کے طلبا میڈیکل کالجز اور انجینرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کے اہداف حاصل کر سکیں گے.اس وقت بہارہ کہو معیاری تعلیم کا حب بن چکا ہے.پی ایس این بہارہ کہو میں کالج لیول کے اداروں کے فیڈرل بورڈ سے متعلقہ مسائل کے حل کے باہمی رابطے بحال کروا کر مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے . پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ ہم سکور (SCORE) کے نام سے انٹری ٹیسٹ کا پروجیکٹ شروع کررہے ہیں.جس میں ماہر اور تجربہ کار استاتذہ کی خدمات حاصل کر لی ہیں.سکور بڑی تعداد میں ملک کے میڈیکل کالجز اور انجینرنگ یونیورسٹیوں میں طلبا کے داخلے کروانے میں کامیاب ہو گا. اسپائر کالج کی انتظامیہ نے انٹری ٹیسٹ پروگرام بہارہ کہو میں شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر ممکن تعاون سکور کے ساتھ رہے گا. انٹری ٹیسٹ کی سستی اور معیاری کوچنگ سے اہلیان بہارہ کہو اور اسلام آباد میں خاصی مدد ملے گی.