
راولپنڈی:مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی نے کہا ہے میلادالنبی ۖ بڑی عظمتوں ،رفعتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ،رب کائنات نے اپنی سب سے عظیم ارفع و اعلی نعمت ہمیں ولادت مصطفی ۖکی صورت میں عطافرمائی،آپکی آمد کی خوشیاں منانا مومنوں کا شیوہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بزم عطائے مصطفی ۖمحلہ شاہ خالد کمال آباد کے زیر اہتمام 20ویں سالانہ عظیم الشان محفل بعنوان نور کی رم جھم مورخہ 13ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشا منعقدہ محفل کے سلسلہ میں چوہدری غضنفربیگ و ان کے اراکین سے گفتگو میں کیا جس کی صدارت پیر سید انوار حسین شاہ ہمدانی ،زیر سرپرستی علامہ محمد ابرار نقشبندی ،نقابت کامران حسین تبسم نوری ،زیر قیادت علامہ غلام محمد چشتی ،تلاوت قاری غزوان نعیمی فرمائیں گے ۔
خصوصی خطاب غلام حسنین قادری ہوگا ،حافظ عاصم معصومی ،محمد جمیل ،ذیشان قادری ،محمد ابوبکر صدیق گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور خصوصی نعت حافظ عظیم قادری کی ہو گی محفل میں علمائے کرام،مشائخ عظام ،میلاد کمیٹیاں ،سیاسی و سماجی شخصیات عشاقان مصطفی خصوصی شرکت فرمائیں گے شرکت فرما کر قلوب و اذہان کو منوار فرمائیں ۔مورخہ 13ستمبربعد از نماز جمعہ بزم خادمین نعلین زہرہ پاک راولپنڈی کے زیر اہتمام اورجماعت اہلسنت راولپنڈی ڈویژن کی زیر نگرانی سالانہ میلاد مصطفی ریلی زیر قیادت علامہ عثمان غنی ،علامہ رضا المصطفی نورانی و دیگر کی قیادت میں جامع مسجد پیر بخش تا جامع مسجد عنائیت مین غازی آباد راولپنڈی کا انعقاد ہے جس میں علمائے کرام ،مشائخ عظام،سیاسی و سماجی شخصیات اور عشاقان مصطفی ۖ خصوصی شرکت فرمائیں گے ۔
میلادالنبی ۖ بڑی عظمتوں ،رفعتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے،عامر صدیقی



