شاہد آفریدی نے لاہور کے علاقے ملک پور کے سکول کا انتظام سنبھال لیا۔

لاہور..نورالعارفین
کرکٹ کے بعد شاہد آفریدی تعلیم کے میدان میں آگئے، شاہد خان نے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے لاہور کے علاقے ملک پور کے ایک سکول کا انتظام سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق بوم بوم کے نام سے کرکٹ کھیلنے والےشاہد آفریدی جب ملک پور کے سکول پہنچے تو بچوں نے ان کا استقبال کیا شاہد آفریدی نے کہا کہ قوم نے 20 برس تک محبت دی ہے، اب وہ قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں ،معیاری تعلیم کا نہ ہو نا بنیادی مسئلہ ہے، اس کے حل کے لئے وہ میدان میں آئے ہیں، شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ عمران خان کو جب بھی ضرورت محسوس ہوئی وہ شوکت خانم کے لئے کام کرنےکو تیارہیں ،لالہ نے کہا کہ مصباح اور یونس کے بعد ٹیسٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،سری لنکا نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا ساتھ دیا ہے