لاہور…نورالعارفین
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام خوارک کے عالمی دن کے موقع پر سمیمنار کا اہتمام،پاکستان میں ہر چوتھا فرد غذائی کمی کا شکار،خواتین اور بچوں میں غذائی کمی کے خطرناک حد تک اضافے نے خطرے کی گھنٹی بنا دی۔ ذرائع کے مطابق آواری ہوٹل خورشید ہال میں منعقد ہونے والے میں سیمینار میں وزیر خوراک بلال یاسین، سیکرٹری فوڈپنجاب شوکت علی، وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی طلعت نصیرپاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر فیصل مسعود، نورالامین مینگل ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب،چیئرمین پی این ڈی جہانیب خان سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوءے وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب فو اتھارٹی نے بہت کم وقت میں خوراک کا معیار یقینی بنایا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ قومی سروے 2011 کے مطابق پورے ملک کی طرح پنجاب میں بھی عوام غزائیت میں کمی ،غذائی عدم تحفظ اور خوراک میں وٹامنز اور نمکیات کی کمی کا شکار ہیں،جسکی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر 34 فیصد بچے وزن کے لحاظ سے کمزور انتالیس اشاریہ دو فیصد بچے عمر کے جسمانی نشوو نما اور تیرہ اشاریہ ساٹ فیصد بچے سوکھڑے پن کا شکار ہیں.


