یو سی آرڈی اے کا علاقہ ہونے کے باوجود کبھی بھی یہاں کوئی صفائی کا کام نہیں کیا گیا چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا لاتعلقی کا اعلان

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جہانگیر روڈ پر نئے ٹیوب ویل کی کھدائی کی وجہ سے سڑک پر پھینکا گیا گندا موادپندرہ دن گزرنے کے باوجود نہ اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے پھلسن سے موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب وقارالنساء گرلز یونیورسٹی اور گرلز سکول کے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یو سی کا علاقہ ہونے کے باوجود آر ڈی اے نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ٹیوب ویل لگانے والے ٹھیکیدار نے بغیر انتظامات کے سارا گندا مواد نالے میں پھینک جبکہ نالہ کی صفائی سالوں سے نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سارا گند روڈ پر پڑا ہوا ہے گندگی اٹھانے کی بجائے اہل علاقہ نے تعمیراتی مواد اس سڑک کے درمیان میں پھینک دیا ہے جس کی وجہ سے آدھی سے زیادہ سڑک ہی بند ہوگئی ہے اور جگہ جگہ اینٹوں کے ٹکڑوں کے انبار لگے ہوئے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے اس علاقہ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔چکلالہ کنٹوٹمنٹ بورڈ نے اس علاقہ سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے جبکہ آرڈی اے کی یوسی ہونے کے باوجود اس ادارے نے یہاںکبھی کوئی کام نہیں کیا ہے یونیورسٹی اور سکول کی انتظامیہ نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے مگر کوئی کارروائی تاحال نہیں ہوئی ہے ۔ اہل علاقہ نے اس حلقہ کے ایم این راشد شفیق اور ایم پی اے چوہدری عدنان سے ملاقاتیں کرکے اس پریشانی کے بارے میں آگاہ کیا ہے مگر متعلقہ حکام نے ان نوٹس لینے کے باوجود گند نہیں اٹھایا گیاہے ۔اہل علاقہ نے کا کہنا ہے وزیراعظم پورٹل پر بھی اس کی تصاویر اور طالبات کی پریشانی کے بارے میں شکایت کی گئی ہے مگر اس کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے ۔


