اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بحال ہونے چیئرمین طارق بنوری نے عطاء الرحمان اور اقبال چوہدری کو سازشی قرار دیدیا

اسلام آباد(قاضی بلال وقائع نگار خصوصی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کی نشست ڈیڑھ سے خالی رہنے کے بعد ادارہ کا سارا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ہر صورت میں سپریم کورٹ کے ذریعے ہٹانے پر زور لگا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق بنوری کو مرکزی دفتر میں ان کے مینڈیٹ کے مطابق کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کو فنڈز کی کمی شکایات دن بدن بڑھتی رہتی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحال ہوکر آنے والے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے بھی ادارہ کی خامیوں کا کھل کر اظہار کیا ہے اور اسے تعلیم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو براہ راست حکومت پر طنز ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے حکومت کو جلد ریلیف ملنے کا امکان ہے طارق بنوری اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کی وجہ سے اپنی نشست پر براجمان ہے ۔ نئے آرڈیننس کے تحت ان کی یہ نشست اب خالی ہے کیونکہ حکومت نے اپنی نئی پالیسی کے تحت چیئرمین طارق بنوری کو فارغ کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے بھی سابق چیئرمین ایچ ای سی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور اقبال چوہدری کا نام لے بھی لیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے میرے خلاف یہی کارروائی کر رہے ہیں۔

