
اسلام آباد(نیٹ نیوز)کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب انکوئری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم رفیق قریشی 1996 میں مختیار کار بھرتی ہوا تھا، رفیق قریشی ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف، ڈی سی بدین، جنوبی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائر رہا ہے، ملزم نے ڈیفنس فیز 8 خیابان غالب میں 80 ملین روپے کی پراپرٹی خریدی ہے، جب کہ اس کے پاس ساڑھے تین سو تولے سے زائد سونا ہے، اور ملزم کا موقف ہے کہ ساس نے سونا بطور تحفہ دیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کے پاس کلفٹن بلاک 2 میں ایک فلیٹ اور ڈی ایچ اے میں پلاٹ ہے، ملزم کے پاس 32 ملین روپے ہیں، ملزم کی جائیداد اس کی آمدن سے زیادہ ہے، ضمانت مسترد کی جائے۔ احتساب عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔


