علیم خان اور آصف نکئی کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت سے دیگر اراکین کے خوف میں کمی آنے کا امکان
شاہ محمود قریشی اور بزدار پنجا ب میں اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپنے اراکین کو اعتماد لینے کیلئے سرگرم ہوگئے

اسلام آباد(قاضی بلال)حکومت پر دبائو بڑھ گیا کچھ قوتیں متحرک ہیں علیم خان نیب سے کلیئر ہونے کے باوجود بھی عمران خان خان کے دل سے اتر گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق علیم خان اور آصف نکئی کی ترین گروپ میں شمولیت سے پنجاب میں کم ا ز کم پی ٹی آئی کی حکومت کو شدید خطرات ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے بزدار اور شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں صورتحال سنبھالنے کا ٹاسک دیدیا ہے ۔علیم خان اور آصف نکئی کی ترین گروپ میں شمولیت سے کئی اراکین کے اندر سے ڈر کو ختم کر دیا ۔خطرات بڑھنے لگے ۔دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدالعلیم خان نے ساتھیوں کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بڑا ہاتھ تھا، حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہ لیا گیا؟ جواب بہت سوں کے پاس نہیں ہے۔ علیم خان نے کہا کہ آج پنجاب میں جس طرز کی حکمرانی ہے، اس پر پی ٹی آئی کے ووٹرز کو تشویش ہے، چالیس ایم پی ایز سے ملا ہوں، سب کو پنجاب کی طرزِ حکمرانی پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ رہا، جیسی تبدیلی آرہی ہے، پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگوں کو فعال ہونا پڑے گا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل علیم خان کے گھر پی ٹی آئی کے ہم خیال ارکان کے اعزاز میں عشائیہ ہوا، تقریب میں پی ٹی آئی کے 24 سے زائد ارکان نے شرکت کی تھی۔


