عوامی شکایات، ناقص کارکردگی اسلام آباد کے 240پولیس افسران کو سزائیں

4 افسران نوکری سے برخاست، 3 کی تنخواہ میں کٹوتی جبکہ ایک افسر کے عہدے میں تنزلی
17 پولیس افسران کو جرمانے، 47 کی سروس ضبط اور 6 افسران کی ترقی روکنے کے احکامات
161 پولیس افسران کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیل منظور شوکاز نوٹسز پر تنبیہ کرکے فائل کر دی گئیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں احتساب اور سزا و جزا کا عمل جاری ہے. اس حوالے سے ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اردل روم کا انعقاد کیا اور پولیس افسران کے خلاف عوامی شکایات، مقدمات کی تفتیش اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ناقص کارکردگی،ڈسپلن کی خلاف ورزی، ناقص تفتیش اور ڈیوٹی میں غفلت پر 240 پولیس افسران کے خلاف مختلف محکمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کئے گئے.
4 پولیس افسران نوکری سے برخاست، 3 افسران کی تنخواہ میں کٹوتی جبکہ ایک افسر کی عہدے میں تنزلی کر دی گئی .17 پولیس افسران کو جرمانے، 47 کی سروس ضبط اور 6 افسران کی ترقی روکنے کے احکامات ایک پولیس افسر کا سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات بھی جاری.161 پولیس افسران کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیل منظور اور شوکاز نوٹسز پر تنبیہ کرکے فائل کر دی گئیں،
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ ناقص کارکردگی،فرائض میں غفلت برتنے اور بدعنوان افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے. شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ
اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سزا و جزا کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا.