چین 2022 میں ریکارڈ ٹیکس ریفنڈز ادا اور ٹیکس کٹوتیاں کرے گا:وزیر خزانہ

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے دوران ٹیکس ریفنڈز اور ٹیکس کٹوتیاں ریکارڈ سطح تک پہنچ جائیں گی جس کا مقصد مارکیٹ اداروں پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ لیوکھن نے جاری دو اجلاس کے موقع پر کیا۔
قومی مقننہ میں پیش کی گئی ایک سرکاری ورک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں ٹیکس ریفنڈز اور کٹوتیوں کا کل حجم تقریبا 25 کھرب یوآن(تقریبا395 ارب امریکی ڈالر) ہوگا۔
لیو نے کہا کہ پالیسی کا تعین کیا جائے گا اور 10 کھرب یوآن کا ریفنڈ مینوفیکچرنگ سمیت چھ شعبوں کو دیاجائے گا، مزید 10 کھرب یوآن مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں اور اپنا روزگار رکھنے والے افراد کے لیے مختص ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اداروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز کی صورت میں اپنے کیش فلو میں 15کھرب یوآن اضافی ملیں گے۔
لیو نے کاروباری اداروں اور افراد کو جلد از جلد فوائد پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدام کا عزم کیا۔
چین نے گزشتہ چھ سالوں میں ٹیکسوں اور فیسوں کی مد میں 86کھرب یوآن سے زیادہ کی کٹوتی کی ہے۔
ورک رپورٹ میں مقررکردہ خسارے کی قدرے کم شرح کے بارے میں، لیو نے کہا کہ مالی اخراجات کے استحکام میں نرمی کی بجائے گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر اضافہ ہوگا۔ مستحکم مالی اخراجات کی ضمانت دی جائے گی۔