ملک ڈبونے والے سندھ اور سندھ ڈبونے والے ملک بچانے نکلے ہیں،جاوید انتظار

جہانگیر ترین اور علیم خان سیاسی ڈیلر ہیں .جو تحریک انصاف پر سرمایہ کاری کا منافع سو د سمیت وصول کرنا چاہتے ہیں
اپوزیشن عمران کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کر رہی ہے حکومت کو آئینی مدت سے پہلے گرا نا ان کی ناقص کارکردگی کو شک کا فائدہ دینے کے مترادف ہے .


اسلام آباد (نیوزرپورٹر)چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ سابق آزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے کہاہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کی احتجاجی مہم سیاسی شگوفہ ہیں .ملک ڈبونے والے سندھ بچانے اور سندھ ڈبونے والے ملک بچانے نکلے ہیں .جہانگیر ترین اور علیمخان سیاسی ڈیلر ہیں .جو تحریک انصاف پر سرمایہ کاری کا منافع اور سود حکومت اور عوام سے وصول کرنے کی ڈیل چاہتے ہیں .عمران خان نے سرمایہ اور جاگیر دار طبقات کو اقتدار کے لئے عہدے اور ٹکٹ دے کر نظریاتی کارکنان کو قربانی کا بکرا بنایا.چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ سابق آزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں مختلف طبقہ فکر سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن عمران خان کو سیاسی شہید بنانے کی غلطی کر رہی ہے.تحریک عدم اعتماد منطق اور دلیل سے عاری سیاسی ڈرامے بازی ہے .حکومت کو آئینی مدت سے پہلے گرا نا ان کی ناقص کارکردگی کو شک کا فائدہ دینے کے مترادف ہے .۔