
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد
سرکاری ٹی وی پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی
عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ سمیت تمام گواہان کے بیان ریکارڈ کر لیے
عدالتی حکم پر آج بھی پولیس کو عمران خان اور طاہر القادری کی لاہور اور میانوالی کی جائیدادوں کا ریکارڈ نہیں پیش کیا گیا
لاہور اور میانوالی کی جائیداد کی تفصیل ملنے کے بعد جائیداد قرق کر لی جائے گی, عدالت
چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان کی اسلام آباد کی جائیداد کی تفصیل عدالت میں جمع کرا دی تھی
ایس ایس پی عصمت اللہ کا معائنہ کرنے والے دونوں ڈاکٹر بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں
عدالت نے ایک مرتبہ پھر عمران خان اور طاہر القادری کے جائیدادوں کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا




