چین میں 2022 کے اختتام پر 20 لاکھ 5 جی بیس اسٹیشن ہوں گے، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

چین کے جنوب مغربی  چھونگ چھنگ میں واقع ایک 5 جی بیس اسٹیشن کے تعمیراتی مقام پر  لوگ کام کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیرصنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شیایاچھنگ نے کہا ہے کہ چین رواں سال کے اختتام تک 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 20 لاکھ تک بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔شیا نے جاری دو اجلاسوں کے دوران سائیڈلائن پر صحافیوں کو بتایا کہ چین میں اس وقت 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار ہے،جبکہ 6 جی ٹیکنالوجی کے لئے بھی منصوبہ ترتیب دیا جائے گا ۔
چین میں صنعت کی موجودہ کارکردگی بارے پوچھے گئے سوال پر شیا نے خام مال کی قیمتوں میں اضافے، نوول کرونا وائرس سے متاثرہ لاجسٹکس اور بیرونی ماحول میں تبدیلیوں سمیت آ مدہ چیلنجز کی فہرست پیش کرتے ہوئے استحکام پر اطمینان ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک سپلائی اور صنعتی چین کو ہموار کرنے، درمیانے اور اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کی طرف منتقلی کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں میں اضافے کی کوشش کی جائے گی، اس میںخا ص طور پر ایسے ادارے شا مل ہیں جو مخصوص مارکیٹ میں مہارت رکھتے اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو پسند کرتے ہیں۔