
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے، پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم انتظار کر رہیتھے کہ او آئی سی کانفرنس پرامن طریقے سے گزرے، سب چاہتیہیں او آئی سی کانفرنس ہو، مناسب طریقے سے ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر پارلیمنٹ کے انچارج ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنیں، اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناں گا، ہم وہاں اسی فلور پر بیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو وارننگ دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، عمران خان کا آلہ کار نہ بنیں۔قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود حکومتی اتحادیوں نے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، خود پی ٹی آئی کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ایک پیسا نہیں لیا۔اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران تاریخی بے عزتی کے بعد گھر جائیں گے۔فضل الرحمان نے کہاکہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم میدان میں کھڑے ہیں اور حق کا علم لہراتے ہوئے آگے بڑھے ہیں۔



