
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مجھے اپنی کمیونٹی کو اس شخص سے الگ کرنا تھا اور بھائی کو بھائی سے ملانا تھا
پورے سندھ نے ہمارے استقبال میں اتنی بڑی تعداد میں آکر مجھے میرے مقصد میں کامیاب کردیا
14اگست پہ الطاف حسین کےکہنے پہ پاکستان میں کسی نےایک جھنڈا بھی نہیں جلایا یہی ہماری کامیابی ہے.
سندھ میں ہسپتالوں اسکولوں کی تباہ حال حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رودیا
جہاں جانور پانی پی رہا ہے وہاں سے ہی انسان پانی پی رہا ہے
سندھ میں ہمارے بچے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں
ہمارے نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں
ڈھائی لاکھ بچے سندھ میں اسکول نہی جا رہے
میں اور میری پارٹی یہ ظلم ہوتا ہوا نہی دیکھ سکتی
ہم اس وقت کے تمام فرعونوں سے لڑنے کو تیار ہیں چاہے وہ فرعون ملک سے باہر ہوں یہ اندر
اگر کوئی بھی حکومت اس کو سدھارنے کے لیئے کام کرے گی تو پاک سرزمین پارٹی اس کا ساتھ دے گی
ہمارے پاس پانچ سو سے زائد دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو آج شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں
کل سٹی کؤنسل حیدرآباد میں کرپشن پر جو منظر دیکھا کے ایک یوسی چیئرمین میئر کو چور بول رہا ہے
حیدرآباد میں صرف کرپشن ہورہی ہے بلدیات میں ایم کیو ایم کا رومانس عوام کے ساتھ نہی ہے بلکہ پیسہ کے ساتھ ہے
یہ اس بھول میں ہیں کے مہاجر پتنگ کا نشان دیکھ کر گھر کے اندر جمع گٹر کے پانی کو اور نلکوں میں نہ آنے والے پانی کو بھول جائے گا
گلی گلی جمع کچرے کو بھول جائے گا پیٹ میں جو روٹی نہی ہے مہاجر کے وہ بھول کر ان کے پیچھے چل پڑے گا
نہی مہاجر اتنا جاہل نہی ہے جوتے مارے گا اس بار انکو اور اپنے مینڈٹ کا حساب مانگے گا اس بار



