
بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلی سیاسی مشیر وانگ یانگ نے13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پانچویں اجلاس میں تائیوانی وفد کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے اس ملاقات میں ایک چین کے اصول اور آبنائے پار تعلقات کے لیے 1992 میں ہونے والے اتفاق رائے کا اعادہ کیا۔
وانگ نے کہا کہ وقت، رفتار اور راستبازی ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور یہ کہ چین کے پاس مختلف پیچیدہ حالات سے نمٹنے کی صلاحیت اور اعتماد موجود ہے۔ "تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسندانہ کوششوں اورتائیوان کے معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے، وانگ نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ہاتھ ملائیں اور قومی یکجہتی اور تجدید نو کے مقصد کوفروغ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔


