
بیجنگ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے اندرون ملک وبا پر قابو پانے میں مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے نوول کرونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں ایک فعال کردار ادا کیا ہے۔
قومی عوامی کانگریس کے 13 ویں اجلاس کے پانچویں سیشن میں شریک پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے ایک ترجمان ووچھیان نے کہا کہ چینی فوج نے پاکستان، کمبوڈیا، منگولیا اور استوائی گنی سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کے لیے نوول کرونا وائرس ویکسین کی امداد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے 50 سے زائد ملکوں کی فوجوں کے ساتھ طبی سامان کی فراہمی ، ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے اور انسداد وائرس کے تجربات شریک کرنے کے لیے ورچوئل اجلاسوں کے ذریعے اس مرض سے نبردآزما ہونے میں تعاون فراہم کیا ہے۔
وو نے کہا کہ چینی فوج اس مشکل وقت میں غیر ملکی دفاعی حکام اور فوجیوں کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنائے گی اور سب کے لیے صحت کی ایک عالمی برادری کی تعمیر کو فروغ دے گی۔


