اگلی حکومت کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے اور اور اس خط کا جواب دے سکتی ہے ، اس میں کیا پیچیدگی ہے، لیاقت شہوانی

کوئٹہ :ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر خان صاحب بروقت فیصلہ نہ کر سکے۔
لیاقت شہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 7 تاریخ کے خط کو 20 روز بعد سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کرنے سے سیاسی نقصان ہو چکا، ایک بار پھر خان صاحب بروقت فیصلہ نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دھمکی آمیز خط ملکی سیکیورٹی سے متعلق ہے تو اگلی حکومت کا تعلق بھی اسی ملک سے ہی ہے اور بطور حکومت پاکستان وہ اس کا جواب دے سکتی ہے، اس میں کیا پیچیدگی ہے؟
انہوں نے کہا ویسے بھی دھمکی آمیز خط کا جواب دینے کا جواز موجودہ حکومت عددی برتری کھو دینے کے بعد کھو چکی ہے۔ اب یہ ذمہ داری اگلے ہفتے قائم ہونے والی حکومت کی ہے کہ سب سے پہلے اس خط کے معاملے کو ٹیک اپ کرکے منطقی انجام تک پہنچائے۔




