
ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے وقت عادل رشید اور معین علی شراب کی بوچھاڑ سے بچ بچا کر نکل گئے۔
عادل رشید اور معین علی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے وقت شراب کی بوچھاڑ سے بچ بچا کر نکل گئے۔ دونوں مسلمان کرکٹرز کپتان ایون مورگن کی جانب سے ٹرافی اٹھائے جانے تک موجود رہے لیکن ذہنی طور پر اگلے مرحلے کیلیے تیار تھے۔
جونی بیئراسٹو نے جیسے ہی شیمپین کی بوتل کھولنا شروع کی دونوں ایک طرف نکل گئے اور بعد ازاں قریب نظر نہیں آئے۔
اس طرح انہوں نے ثابت کیا کہ ایک مسلمان خوشی کے لمحات کو بھی اللہ کے احکامات کی روشنی میں ہی مناتا ہے۔ ان کے اس اقدام نے اہل اسلام کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔


