پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، پارلیمنٹ کے اندر موثر کردار ادا کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:عمران خان کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بطور اپوزیشن حکمت عملی پر مشاورت، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ عوامی رابطہ مہم اور پرامن احتجاج سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کور کیمٹی ممبران، وزرا اعلی پنجاب، خیبر پختوانخوا، گورنر پنجاب اور سندھ شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، عوامی رابطہ مہم اور پر امن احتجاج سے متعلق بھی کور کمیٹی اجلاس میں مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے 12 اپریل کو پشاور میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عمران خان خطاب کریں گے، عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔
اجلاس میں کور کمیٹی نے پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور ہدایت کی ہے آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے۔